08 Zikr e Qalb taught by Hazrat Manzoor Hussain Sindhi Madani RT

Hazrat Manzoor Hussain Sindhi Madani 024
08 Zikr e Qalb taught by Hazrat Manzoor Hussain Sindhi Madani RT

Kindly listen with headphones for a better experience.

Remastered version. Clearer with background noise reduced and voice amplified but still noisy.

Language: Urdu

Transcript below:

زبان کو منہ میں تالو سے لگاؤ اور دل میں خیال کرو کہ دل جو سینے میں بائیں طرف واقع ہوا ہے جو کہ گوشت کا ایک لوتھڑا ہے جس کے لیے نبی پاک نے فرمایا ہے کہ أَلاَ وَإِنَّ فِي الْجَسَدِ مُضْغَةً
خبردار انسان کے دل میں گوشت کا ایک ٹکڑا ھے
إِذَا صَلَحَتْ صَلَحَ الْجَسَدُ كُلُّهُ،
جب وہ سدھر جاتا ھے سارا وجود سدھر جاتا ھے
وَإِذَا فَسَدَتْ فَسَدَ الْجَسَدُ كُلُّهُ‏.‏
جب وہ فاسد ھو جاتا ھے سارا وجود فاسد ھو جاتا ھے
أَلاَ وَهِيَ الْقَلْبُ ‏”‏‏.‏
خبردار وہ دل ھے
اسی دل میں خیال کرو کیا خیال کرو کہ دل کہتا ہے اللہ اللہ اللہ اور دل میں خیال کرو کہ اللہ تعالی کی ذات موجود ہے جو دیکھ رہی ہے سن رہی ہے اور اللہ تعالی کا نور جو ہر جگہ موجود ہے میرے دل میں جذب ہو رہا ہے اور دل ذکر میں مشغول ہے اللہ اللہ اللہ دل میں خیال کرو یہ جو میں دل سے کہہ رہا ہوں اللہ اللہ اللہ وہ ذات ہے جس پر میں ایمان لایا جو کہ موصوف ہے صفات کمال ہے یہی ہمارا مقصود ہے یہی ہمارا مطلوب ہے یہی ہمارا معبود ہے اور یہی ہمارا محبوب ہے بس سمجھو خیال کرو کہ اللہ تعالی کی ذات جو کہ آج سے ہمیں محبوب نظر آتی ہے اور ذکر میں بھی یہ خیال کرو کہ وہ محبوب حقیقی جو کہ پردے کے پیچھے موجود ہے سن بھی رہا ہے دیکھ بھی رہا ہے اور دل کہتے ہیں اللہ اللہ اللہ چند منٹ اسی خیال میں بیٹھ جاؤ تین مرتبہ صلوات شریف ایک مرتبہ الحم شریف (آڈیو یہاں پر صاف نھیں ھے مگر حضرت شیخ (رح) اکثر فرماتے تھے کہ تین دفعہ صلاواة شريف ایک دفعہ درمیان میں سورة الحم شريف تین دفعہ سورة اخلاص آخری میں تین دفعہ پھر صلاواة شریف ) اور اس کا ثواب حضور اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم اہل بیت اکرام اصحابہ اکرام مشائخ اکرام کو بخش دو اور اس کے بعد
اسی طریقے سے دعا
مانگ کر جیسے میں نے عرض کیا ھے آنکھوں کو بند کرو منہ کو بند کرو زبان کی نوک کو تالو سے لگاؤ اسی خیال میں بیٹھ جاؤ کہ دل کہتا ہے اللہ اللہ اللہ اور دل میں خیال کرو وہ ذات سن رھی ھے میرے اور اللہ تعالی کی ذات کے درمیان ایک پردہ ہے آیا خیال مبارک میں اور ذکر میں مشغول ہو جاؤ اور اس کے بعد آنکھوں کو کھول دیجئے منہ کو کھول دیجئے
اور دل میں یہی خیال رہے یہ خیال نہ جائے یعنی یہ خیال نہ کرو کہ میں ذکر سے اٹھ گیا بلکہ دل میں خیال لگا ہے اسی طرف اٹھتے بیٹھتے رات میں سوتے پاخانے میں کسی جگہ بھی وضو کی ضرورت نہیں ہے آیا خیال مبارک میں اور یہ خیال نہ جائے آیا خیال مبارک میں
ہر حالت میں ذکر کی طرف خیال رہے آیا خیال مبارک میں اور اگر یہ خیال کرو کہ دو خیال کیسے ہو سکتے ہیں ایک جگہ تو جس چیز کے ساتھ محبت ہوتی ہے چاھے آدمی کسی جگہ بھی ہو کہاں بھی ہو خیال اس طرف رہتا ہے اگر کوئی آدمی گھر میں بیمار ہو مثلا اور کسی جگہ بھی آدمی چلا جائے تو بات کر رہا ھے گفتگو کر رہا ھے لیکن دل کا خیال اسی طرف رہے گا کہ وہ بیمار کس طریقے سے ھے کیسے ھے یھی خیال لگا رہے گا اسی طریقے سے خیال ہمیشہ اللہ تعالی کی ذات پر ھے وہ موجود دل کے ساتھ اور میں ذکر کر رہا ہوں اللہ تعالی کی ذات سن رہی ھے اور دیکھ رہی ھے آیا خیال مبارک میں
دو خیال ہیں

0 Replies to “08 Zikr e Qalb taught by Hazrat Manzoor Hussain Sindhi Madani RT”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *